Thursday, 25 April 2024, 01:58:14 pm
حکومت تمام ضلعوں کی یکساں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:حیدر
December 09, 2017

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت بالخصوص دور دراز اور نطرانداز ہونے والے ضلعوں سمیت تمام ضلعوں کی یکساں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ہفتہ کے روز ضلع جہلم میں ایک ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پن بجلی، سیاحت، مواصلات تجارت، صنعت، فنی تعلیم اور دیگر شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ ریاست میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ 23 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شفاف انداز میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تمام جاری منصوبے اپنے مقررہ وقت سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.