Tuesday, 16 April 2024, 09:57:08 am
محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے 95 رکنی ثقافتی دستے کی اسلام آباد لوک ورثہ شرکت
November 09, 2020

محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے 95 رکنی ثقافتی دستے کی اسلام آباد لوک ورثہ میں شرکت کی۔

آزادکشمیر کے ثقافتی وفد کی لوک ورثہ میں مختلف شعبوں میں شاندار پرفارمنس شائقین سے خوب داد وصول کی۔لوک ورثہ پانچ نومبر کو شروع ہوا جو 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ظفر نبی بٹ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس و کلچر خواجہ محمد نعیم بسمل کی خصوصی طور پر شرکت۔کشمیری دستے کی شاندار پرفارمنس پر ثقافتی وفد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں مبارکباد دی

۔لوک ورثہ میں کشمیر میلے میلہ پویلین میں مختلف سٹالز لگائے گئے جبکہ کشمیریوں مصنوعات میں نمدہ و گبہ سازی،کشمیری شالز،ووڈ ورکنگ،پیپر ماشی،فوک سنگرز سمیت دیگر شعبوں میں آزاد کشمیر کے دستے نے لوک ورثہ کے شرکاءکو اپنی شاندار پرفارمنس نے اپنی جانب متوجہ کیے رکھا۔محکمہ سپورٹس کے آفیسران اور کشمیری ثقافتی دستے کی خصوصی دلچسپی اور پرفارمنس نے چار چاند لگائے رکھے۔15 نومبر کی شام کشمیر نائیٹ میوزیکل شو منعقد ہوگا جس میں کشمیری گلوکار مختلف زبانوں میں کشمیری نغمے،مائیے اور دیگر کشمیری گیت پیش کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس ظفر نبی بٹ اور ڈائریکٹر جنرل خواجہ محمد نعیم بسمل نے کشمیری ثقافتی دستے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزا کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔آزادکشمیر کے گلوکار و فنکار پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ بیرون ممالک میں اپنی خدادا صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں آزاد کشمیر کے فنکار و گلوکار ہماری ریاست کی پہچان اور ہمارا اثاثہ ہیں۔حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود کھیلوں کے فروغ اور کشمیری ثقافت کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔بالخصوص ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے گلوکار اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ میں کشمیری ثقافتی دستے کی ہر سال کی طرح نمایاں کارکردگی دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر کے گلوکار و فنکار آزاد کشمیر کا نام حقیقی معنوں میں روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ہزاروں شائقین نے کشمیری دستے کی بے حد تعریف کی جس پر ہم ان کے نہایت مشکور ہیں

   
Error
Whoops, looks like something went wrong.