Friday, 15 November 2019, 07:40:21 am
راہداری کا افتتاح برصغیر کی تقسیم کے بعد محبت' امن اور ہم آہنگی کاپیغام ہے، نور الحق قادری
November 09, 2019

فائل فوٹو

مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہداری کا افتتاح برصغیر کی تقسیم کے بعد محبت' امن اور ہم آہنگی کا سب سے بڑا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے مقدس ترین مقام کا راستہ کھول کر ان سے کیاگیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک نے اپنی زندگی امن اور محبت کا درس دینے میں صرف کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے چھ سال بغداد میں گزارے انہوں نے مسلمانوں کے مقدس مزارات پر باقاعدگی سے حاضری دی جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے لئے ان کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہیں۔