Friday, 15 November 2019, 08:26:38 am
پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر ثابت کیا کہ ہمارا اقلیتوں کے ساتھ رویہ منفرد ہے، صدر
November 09, 2019

فائل فوٹو

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر ثابت کیا ہے کہ ہمارا اقلیتوں کے ساتھ رویہ منفرد ہے جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں اقلیتوں کو غیراہم اور تنہا کر رہا ہے۔

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایودھیا بابری مسجد کے مقام پر مندر تعمیر کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھارتی جنتا پارٹی کی انتہاپسند پالیسیوں کے مسلسل ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے بجائے ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔