Thursday, 25 April 2024, 01:08:36 am
پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے:ڈاکٹر فردوس
November 09, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو فلسفی شاعر علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق ریاست بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے ۔

آج (ہفتہ) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان قائداعظم اورعلامہ اقبال کے نظریے کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے اور انھیں احترام دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے آج کرتار پور راہداری کا افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی ، روادری اورانسانیت کے احترام کی عظیم مثال ہے ۔علامہ اقبال کو ان کے یوم ولادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ فلسفی شاعر کا عالمیگر پیغام ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ علامہ اقبال کا ہی نظریہ تھا جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے سامراجی نظام اور ظلم وجبر سے نجات حاصل کی ۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.