Friday, 15 November 2019, 07:45:54 am
مولانا فضل الرحمن کے مطالبات بلاجواز اورغیر آئینی ہیں،شیخ رشید
November 09, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مطالبات بلاجواز او ر غیر آئینی ہیں۔

ہفتے کے روز لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کو اپنے کارکنوں اور حماتیوں کے دکھ درد کا احساس ہونا چاہیے جو سرد موسم کو برداشت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کے حق میں عدالتی فیصلہ حاصل کرکے بھارت کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کرکے بھارتی قیادت کو شکست دی ہے۔

لیاقت پور ٹرین حادثے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحے کی تحقیقاتی رپورٹس کی روشنی میں انیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔