Tuesday, 23 April 2024, 09:47:30 pm
معاشرے کے مختلف طبقوں نے بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو متعصبانہ قراردیدیا
November 09, 2019

معاشرے کے مختلف طبقوں نے بابری مسجد کے مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناقص اور متعصبانہ قراردیا ہے۔ریڈیوپاکستان خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز تجزیہ کار ہما بقائی نے کہاکہ بھارت کی عدالت عظمیٰ کا فیصلہ زمینی حقائق کے منافی ہے کیونکہ بابری مسجد کی اراضی مسلمانوں کی ملکیت تھی لیکن اب فیصلے کے تحت ہندوئوں کو وہاں مندر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ہما بقائی نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے ذمہ دار سرکردہ بھارتی ادارے بھی بھارت کی انتہاپسند حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بھارت میں تمام اقلیتوں کیلئے تشویش کا معاملہ ہے جن کا آئے روز تعصب کی بنیادپر استحصال کیاجارہا ہے۔تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تضادات کا مجموعہ قراردیا۔سینیٹر عبدالقیوم نے کہاکہ بھارت کا طرز عمل ہمیشہ پاکستان اور مسلمان مخالف رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی عدالت کا فیصلہ بھارت میں مسلمانوں کی تاریخی ثقافت اور شناخت کو مٹانے کی ایک کوشش ہے ۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.