Friday, 15 November 2019, 07:23:09 am
بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، پاکستان
November 09, 2019

پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ایک بار پھر یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ بھارت میں اقلیتیں اب محفوظ نہیں ہیں، سیکولر ملک ہونے کے بھارت کے نام نہاد دعوئوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو توا نظریے کی پیروی کرتے ہوئے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کے لئے ملک میں تاریخ مسخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے بھارت کے بڑے ادارے بھی تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہندو بالادستی کے عقیدے پر مبنی بھارت میں انتہا پسند نظریے کی موجودہ لہر علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔