Tuesday, 16 April 2024, 02:58:27 pm
بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کےحوالےسےفیصلہ بھارت کے تعصب پرمبنی روئیے کا منہ بولتا ثبوت ہے:شاہ محمود
November 09, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کے حوالے سے فیصلہ بھارت کے تعصب پرمبنی روئیے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ مودی حکومت بھارت کو تعصب کی آگ میں جھونکنے پرتلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاندھی کے بھارت کو دفن کردیاگیا ہے اور آج کا بھارت مودی اور آر ایس ایس کا بھارت ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ بے حسی کا مظاہرہ کیا اورانھیں مزید غیرمحفوظ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے کرتار پور راہداری کے اقدام سے اتنا خوف زدہ تھاکہ اس نے دنیا کی توجہ اس سے ہٹانے کیلئے بابری مسجد کے حوالے سے فیصلے کیلئے آج کے دن کا انتخاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان محبت کی راہداری کھول رہا ہے جبکہ مودی نفرت کی سیاست کررہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف دائر درخواستوں کو کوئی اہمیت نہیں دی ۔

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد سے متعلق فیصلے سے بھارت میں مسلمانوں کے دکھ ، درد اور مصائب میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف مودی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرتار پور راہداری کھول کر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا پیغام دے رہا ہے لیکن بھارت سے اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور تعصب کا پیغام آیا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.