Friday, 15 November 2019, 04:54:18 am
بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کےسیکولرچہرے کوداغدارکیا ہے:ڈاکٹرفردوس
November 09, 2019

اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے بھارت کے سیکولر چہرے کوداغدار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی عدالت عظمی نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آزاد نہیں ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کرتار پور راہداری کھول کر اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو محکوم بنا رہا ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے اس بات پر افسوس ظاہرکیا کہ راشٹریہ سیوک سوائم سنگھ کے نظریے نے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔