Saturday, 20 April 2024, 06:53:51 am
سپریم کورٹ اوروزیراعظم ڈیم فنڈزمیں اب تک 7ارب 50کروڑروپےجمع ہوئے ہیں
November 09, 2018

 قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم کے ڈیم فنڈز میں اب تک سات ارب 50 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔

 محصولات کے وزیر مملکت حماد اظہر نے آج ایوان کو بتایا کہ اس رقم میں سے 80 کروڑ 40 لاکھ روپے بین الاقوامی ذرائع سے حاصل ہوئے ہیں۔

 ایک تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ وزارت تجارت، تجارت سے متعلقہ سرمایہ کاری پالیسی لائحہ عمل 23-2018 مرتب کررہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو برآمدات پر مبنی صنعت سے منسلک کیا جاسکے۔پالیسی میں جوتوں اور بیگ، ٹیکسٹائل اور گرم ملبوسات ، ایلومینیم کی چادریں، سٹیل کی تیاری کی اعلیٰ ٹیکنالوجی،کھانے پینے سے متعلق اشیا آئل ریفائنری، پیٹرو کیمیکل،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس اشیا سے متعلق شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نےکہاکہ حکومت نے ملک میں ذرائع ابلاغ کو بےمثال آزادی ہے۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ قانون ہر ایک کے لئے یکساں ہے اور اس پر عمل کیا جائے گا

 ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.