Wednesday, 14 November 2018, 10:30:04 pm
جھل مگسی میں نولنگھ ڈیم پر کام 2ماہ میں شروع ہوگا
November 09, 2018

آبی وسائل کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر شمیم آفریدی کی صدارت میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں نو لنگھ ڈیم پر کام دو ماہ میں شروع ہو جائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ منصوبے کے قابل عمل ہونے کا جائزہ اور اس کا تفصیلی ڈیزائن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔بلوچستان کے محکمہ آبپاشی کے مطابق منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریباً تئیس ارب روپے ہے اور یہ کام کے آغاز کے بعد تین سال کے اندر مکمل کر لئے جائیں گے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈیم میں دو لاکھ چالیس ہزار ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے اور یہ چاراعشاریہ چار میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرے گا۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے کے لئے رقم فراہم کرنے کو تیار ہے۔