Friday, 19 April 2024, 04:40:27 am
سینٹ : حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی کا اجرا کررہی ہے
November 09, 2018

سینٹ کو آج بتایا گیا کہ حکومت بہت جلد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیشنل ایمیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی کا اجرا کررہی ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں مواصلات کے وزیر مملکت مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترسیلات زر میں اضافے کے لئے ایک پیکیج متعارف کرایا جارہا ہے۔

 ایک اور سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کےوزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کو مردوں اور خواتین دونوں کی کرکٹ ٹیموں کے تربیتی کیمپوں کےلئے  اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان سپر لیگ کے میچز ایبٹ آباد میں کرانے کا فی الحال کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے،تاہم انہوں نےکہا کہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم مقامی میچوں کے انعقاد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.