Wednesday, 14 November 2018, 11:33:19 pm
سیاسی حل سے ہی افغانستان میں امن بحال کیا جاسکتا ہے،پاکستان
November 09, 2018

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور معاشی حقائق کے تناظر میں ذمہ دارانہ سیاسی حل سے ہی ملک میں امن بحال کیا جاسکتا ہے۔یہ بات جمعہ کے روزماسکو میں جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کے فروغ سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس میں پاکستانی وفد نے کہی۔پاکستانی وفد نے کہا کہ پاکستان کئی برسوں سے افغانیوں کی قیادت میں افغان امن عمل کا حامی ہے اور اب افغانستان میں امن ومفاہمت پر پیشرفت کیلئے بین الاقوامی رہنما اصولوں پر مبنی اجتماعی راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔ماسکو فارمیٹ کا افغان اعلی امن کونسل کے نمائندوں اور افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر سے اس کے وفد کی موجودگی میں یہ پہلا اجلاس تھا۔اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے مبصرین شریک تھے۔