Wednesday, 14 November 2018, 10:12:49 pm
شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا 141واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
November 09, 2018

شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے۔

قومی شاعر کوخراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلو اجاگرکرنے کیلئے مختلف ادبی ، تعلیمی ، سیاسی ، سماجی اور ثقافتی تنظیمیں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کررہی ہیں ۔

علامہ اقبال نے پاکستان کانظریہ پیش کیاتھا اور وہ پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں۔

ان کے شاہکار کلام میں اسرارخودی ، پیام مشرق ، بانگ درا ، بال جبریل،ضرب کلیم اور ارمغان حجاز شامل ہیں ۔

آج صبح لاہور میں مزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی۔

پاک بحریہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز سے مزارپر ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔

پاک بحریہ کے لاہورکے سٹیشن کمانڈرکموڈورنعمت اللہ اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے علامہ اقبال کی قبرپرپھول چڑھائے اورفاتحہ پڑھی۔