Saturday, 20 April 2024, 07:17:33 pm
صدر،وزیراعظم کا اقوام عالم میں مقام کے حصول کیلئےعلامہ محمداقبال کے پیغام پرعملدرآمد پرزور
November 09, 2018

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں شاعرمشرق علامہ محمداقبال کوشاندارخراج عقیدت پیش کیاہے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کاتصورپیش کیا۔

صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کے دن ہمیں اس عہد کااعادہ کرناچاہیے کہ علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے علامہ اقبال کے افکار کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ پاکستان کو ایک جدید ،ترقی پسند اور خوشحال ملک بنایاجاسکے۔

انہو ں نے یوم اقبال پرسرکاری تعطیل کی بجائے سرکاری سطح پرخصوصی پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت کی جن میں برصغیرکے عظیم مفکرکے نظریے اورفلسفے کواجاگرکیاجائے۔

دریں اثنا وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجود حکومت پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق ڈھالنے کے لئے مکمل طور پر  پرعزم ہے۔

  انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کو عصر حاضر کے فلاسفروں کے مقابلے میں منفرد حیثیت حاصل ہے کیونکہ انہوں نے مغربی فلاسفروں کو موثر اور مختلف انداز میں جواب کے ذریعے اسلامی نظریات کا احیا کیا ہے۔

چودھری فواد حسین نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ علامہ محمد اقبال کی شاعری کا مطالبہ کریں جس میں انہوں نے خودی کا پیغام دیا اورنوجوانوں کو شاہین کی زندگی کی طرز پر جہد مسلسل کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فکر اقبال پر عمل کرکے پاکستان اور مسلم اُمہ کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.