Friday, 19 April 2024, 06:49:50 am
پشاورپولیس نے6کروڑروپےمالیت کی جعلی کرنسی برآمدکرلی
November 09, 2018

پشاور میں آج پولیس نے ایک غیرقانونی چھاپہ خانے پر کارروائی کی اور جعلی پاکستانی نوٹ چھاپنے والے گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ موقع سے  پانچ ہزار، ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں پر مشتمل 6 کروڑ روپے مالیت  کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

 گینگ کے باقی 6 ارکان کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.