Wednesday, 14 November 2018, 11:29:11 pm
پاکستان،برطانیہ کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق
November 09, 2018

پاکستان میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے کی سربراہ جوانہ ریڈ نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرصحت عامر کیانی سے ملاقات کی۔فریقین نے شعبہ صحت میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس میں جلد اصلاحات کی جائیں گی۔