Friday, 29 March 2024, 07:27:23 pm
وزیراعظم کا ملک سے مہلک پولیو وائرس کے خاتمے کیلئےحکومت کے عزم کا اعادہ
November 09, 2018

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے مہلک پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے سے متعلق نیشنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  تمام وزرائے  اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کو ہر صورت جاری رکھیں اور وفاقی حکومت انہیں اس سلسلے میں تمام ممکن امداد کی فراہمی  جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے بالخصوص ملک کے مستقبل یعنی بچوں کے لئے عوام میں اس مہلک مرض کے تباہ کن اثرات کے بارے میں آگاہی کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

 انہوں نے اس اہم مسئلے کے لئے مدد فراہم کرنے پرعالمی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

 اجلاس کو ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے جاری کوششیں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔

 وزرائے اعلیٰ نے صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس بارے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ پاک فوج پولیو کے خاتمے کے لئے مہم کی کامیابی کےلئے سکیورٹی اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.