Tuesday, 13 November 2018, 10:11:19 am
جموں وکشمیرمسلم لیگ کابھارت میں کشمیری طلبہ کوہراساں کرنےپرگہری تشویش کااظہار
November 09, 2018

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے بھارت میں کشمیر طلبہ کوہراساں کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 سری نگر سے جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو مقبوضہ علاقے کے اندر اورباہر ہر جگہ نشانہ بنایا جارہا ہے ، کشمیری طلبہ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمات اور اظہار وجوہ کے نوٹس ان کے خلاف تعصبانہ رویے کے واضح ثبوت ہیں۔

 ادھر جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بیان میں بھارتی فوج کے ہاتھوں حالیہ دنوں شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار  خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ کشمیری نوجوان عظیم مقصد کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور تمام شہریوں کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان عظیم اور انمول قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں۔