Wednesday, 14 November 2018, 10:13:40 pm
حکومت فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں اسکے حصے کی فراہمی یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گی،وزیراعظم
November 10, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی مالیاتی کمیٹی ایوارڈ میںفاٹا کو اسکے حصے کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔انہوں نے یہ بات فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتظامی اور دیگر امور پر پیش رفت سے متعلق آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتظامی اور دیگر امور اس انداز میں حل کئے جانے چائیں کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کے بہت سے محکموں کو خیبرپختونخوا منتقل کردیا گیا ہے۔ان میں تعلیم، زکوة، عشر، سماجی بہبود اور بہود آبادی کے محکمے شامل ہیں جبکہ دیگر محکموں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے علاقوں کی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو دس سالہ منصوبہ تیار کریگی۔