Thursday, 25 April 2024, 11:56:12 am
حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد تمام شرائط قومی اسمبلی میں پیش کریگی،وزیرخزانہ
November 09, 2018

فائل فوٹو

وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بعد معاہدے کی تمام شرائط قومی اسمبلی کے سامنے لائے گی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مشاورت جاری ہے جو اس وقت پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ چاروں صوبائی سیکرٹری اور سٹیٹ بنک کے گورنرآئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور تمام تکنیکی امور پر غور کیاجارہاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تمام ملکوں کاخیرمقدم کرے گی۔

وزیرخزانہ نے کہاہے کہ سعودی عرب گوادرپورٹ کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.