Tuesday, 23 April 2024, 11:24:39 am
بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی کو ہوا دے رہاہے: صدر ، وزیراعظم آزاد کشمیر
November 09, 2018

آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کاایک جوان شہید ہوگیا۔

دونوں رہنمائوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں شہید فوجی کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے کشیدگی کو ہوادے رہی ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

صدرمسعودخان نے کہاکہ کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدکودبایانہیں جاسکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.