Friday, 19 April 2024, 07:37:26 pm
امریکہ کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افغانستان،عراق اورپاکستان میں 5لاکھ سےزائدافرادمارےگئے
November 09, 2018

 امریکی  ادارے کی تحقیقات کے مطابق نائن الیون حملے کے بعد امریکہ کے زیر قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان، عراق اور پاکستان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد مارے گئے۔

 براون یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے اعداد و شمار  سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مرنےوالوں میں شہری، سکیورٹی اہلکار اور عسکریت پسند شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ براہ راست ہلاکتوں کے مقابلے میں بلواسطہ ہلاکتیں کئی گنا زیادہ تھیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اکتوبر 2018 میں ہلاکتیں 1 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.