Wednesday, 14 November 2018, 11:19:26 pm
اقتصادی زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی
November 09, 2018

 قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورئہ چین کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین Zhang Chunxian سے ملاقات میں کہا کہ حالیہ دورے میں کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اسپیکر نے کہا کہ چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اقتصادی زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائین گے جس سے عوام کی معاشی و سماجی حالت بہتر ہو گی۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل کا خواہشمند ہے۔اس موقع پر Zhang Chunxian نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔