Tuesday, 13 November 2018, 10:31:29 am
عالمی ادارہ خوراک کی یمن کیلئے امدادی خوراک دوگنا کرنے کی منظوری
November 09, 2018

اقوام متحدہ کے خوراک کے عالمی پروگرام نے یمن میں بھوک اور افلاس کا شکار افراد کے لئے امدادی خوراک دوگنا کرنے کی منظوری دی ہے۔ادارے کے ترجمانHERVE VERHOOSEL نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ادارہ پہلے ہی ہر روز ستر سے اسی لاکھ لوگوں کو خوراک فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگوں تک پہنچنے کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر سامان کی نقل و حمل' امداد اور تیاری کی ضرورت ہے۔