Saturday, 24 October 2020, 08:12:14 pm
پی ٹی اے نے ملک بھرمیں ٹک ٹاک بلاک کر دی
October 09, 2020

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک بند کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی ا ے نے کہا کہ یہ فیصلہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے شیئر کی جانے والی غیر اخلاقی اور غیر شائستہ ویڈیو کے خلاف ملنے والی متعدد شکایات کے تناظر میں کیا گیا۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ اتھارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے بشرطیکہ ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد ہٹانے کے حوالے سے کوئی اطمینان بخش طریقہ کار وضع ہو جائے۔