Friday, 18 October 2019, 11:00:03 am
سکھ برادری کی کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان کی تحسین
October 09, 2019

سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کھولنے اور ان کے مقدس مقام میں سے ایک کے دورے کیلئے بھارت سے لوگوں کو بغیر ویزا کے اجازت دینے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم سکھ تاجر جتندر سنگھ رندھاوا نے کرتار پور میں گوردوارے کے پرانے ڈھانچے کے تحفظ جبکہ تعمیراتی اور توسیع کام کرانے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی ہے۔