Friday, 18 October 2019, 10:57:52 am
پاکستانی قوم اور ہر حکومت نے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت کی ، راجہ فاروق حیدر
October 09, 2019

فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور ہر حکومت نے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت کی ۔

بدھ کے روز ضلع باغ کے علاقے دھیر کوٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے استصواب رائے پر ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر لحاظ سے مضبوط پاکستان تحریک آزادی کیلئے عظیم ضامن ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا کردیا ہے، ادویات کی عدم دستیابی کی بدولت مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے ان کشمیریوں کو سلام پیش کیا جو اپنی مادر وطن کی آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔