Friday, 18 October 2019, 10:53:45 am
پاکستان،چین نے ایم ایل ون منصوبے کو حتمی شکل دیدی
October 09, 2019

پاکستان اور چین نے چین پاک اقتصادی راہداری کے منصوبے میں مین لائن ون کو حتمی شکل دے دی ہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور منصوبے کوحتمی شکل دی ۔وزیراعظم عمران خان کو منصوبے میں دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون پاکستان ریلویز کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے جس کو 14 سال کے بعد حقیقی شکل ملی ہے۔