Friday, 18 October 2019, 11:22:12 am
وزیر توانائی کی صنعتکاروں،تاجر برادری کو بجلی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی
October 09, 2019

پاور ڈویژن کے وزیر عمر ایوب خان نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کو بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے ہمراہ صوابی کے ایوان صنعت و تجارت اور گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔عمر ایوب نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت باالخصوص گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ سے فوری رابطہ کر کے بجلی کی تقسیم سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور انہیں فوری طور پر حل کیا جائے ۔