Thursday, 25 April 2024, 05:45:38 am
خیبر پختونخوا حکومت کاسستی بجلی کی فراہمی کیلئے نجی صنعتی گروپ سے معاہدہ
October 09, 2019

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سستی بجلی کی فراہمی کیلئے صنعتوں کے ایک نجی گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کے تحت صوبائی حکومت ان صنعتوں کو پیہورپن بجلی منصوبے سے 10 روپے فی یونٹ 18 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔اس سے سالانہ تیس کروڑ روپے آمدنی ہوگی۔وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں میں پن بجلی کے ایک ہزار چھوٹے منصوبے تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چشمہ کے دائیں کنارے پر ایک نہرتعمیر کی جارہی ہے تاکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں زراعت کو ترقی دی جائے۔محمود خان نے کہا کہ رشکئی اقتصادی زون پر کام کاآغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.