Friday, 18 October 2019, 11:50:24 am
ہیومن رائٹس واچ کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو فوری طورپر رہا کرنے پر زور
October 09, 2019

عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ' چھاپہ مار کارروائیاں بند کرے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کرے۔

جنوبی ایشیاء کی ڈائریکٹر مینا کشی گنگولی نے ایک بیان میں کہاکہ متعدد غیرملکی رہنماؤں نے ہنگامی طبی امداد کی عدم فراہمی سمیت کشمیری رہنماؤں کی مسلسل حراست اورعوامی خدمات تک رسائی میں مشکلات پرگہری تشویش ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی سماجی کارکنوں نے ذرائع ابلاغ کی جانب سے حراست میں لینے' مارنے پیٹنے اور اسکولوں تک بحفاظت رسائی نہ دینے کی اطلاعات کے بغیر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے ۔