Friday, 18 October 2019, 10:56:56 am
حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
October 10, 2019

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور وہ فلاحی پروگراموں کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعلی نے کہاکہ صوبائی وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں جائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کریں ۔