Friday, 19 April 2024, 06:37:40 am
چینی وزیراعظم کا پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور قانونی حقوق کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کااعادہ
October 09, 2019

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور قانونی حقوق کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے ملک نے ہمسایہ ملکوں کی سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوترجیح دی ہے۔

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین تعاون پرمبنی سدابہارتذویراتی شراکت دارہیں۔لی کی چیانگ نے کہاکہ چین نہ صرف پاکستان کی قومی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور میں بھی اس سے معاونت جاری رکھے گا تاکہ وہ مزیدفعال کردار ادا کر سکے ۔انہوں نے دوطرفہ روابط کونئی بلندیوں پرپہنچانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری قومی اورعلاقائی مفادات کی عکاسی کرتی ہے۔چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے مزید تعاون کرنے کاعزم ظاہر کیاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کواقتصادی راہداری کے منصوبوں کوتیزی سے مکمل کرنے اور گوادر میں ترقیاتی کام کی رفتاربڑھانے کیلئے حال ہی میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایاگیا۔فریقین نے دوطرفہ تجارت اورچین میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اورچین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پرعملدرآمدپراتفاق کیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اوروہاں انسانی بحران سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چین کے نائب وزیرخارجہ Luo Zhaohui نے کہاکہ دونوں وزرائے اعظم نے اپنے تعلقات کومزیدمستحکم بنانے اورمختلف سطحوں پر تبادلوں اور تذویراتی روابط کے قیام پراتفاق کیاہے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں فریقوں نے عوام کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کے 27منصوبوں کے معاہدوں پردستخطوں کے لئے پاکستان میں آئندہ ماہ چین پاکستان راہداری کے بارے میں مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا9واں اجلاس بلانے پربھی اتفاق کیا۔انہوں نے کہاکہ چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیرمتزلزل کوششوں اور عظیم قربانیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کے علاوہ افغانستان اورخلیج کے علاقے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔چینی نائب وزیرخارجہ Luo Zhaohui نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج صدر شی جن پنگ اورنیشنل پیپلزکانگریس کے چیئرمین سے ملاقات کے علاوہ بیجنگ میں بین الاقوامی باغبانی نمائش2019ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.