Saturday, 20 April 2024, 11:58:37 am

مزید خبریں

 
عارضی بے گھر افر اد کی گھروں کو واپسی کا آخری مرحلہ شروع
October 09, 2019

قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی گھروں کی واپسی کاآخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور تین لاکھ انتالیس ہزار سات سو ایک خاندان اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے ہیں۔خیبرپختونخواکے ریلیف اور بحالی کے محکمے کے پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے ونگ کے ترجمان نے آج اے پی پی کو بتایا کہ عارضی طور پر بے گھر بقیہ سولہ ہزار سات سو اسی افراد جن میں سے پندرہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ کا تعلق شمالی وزیرستان اور ایک ہزار ایک سو چودہ کا خیبر سے ہے، کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں ماہانہ نقد امداد کی مد میں بتیس ارب روپے تقسیم کئے گئے اور اسکے علاوہ انہیں ماہانہ راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔اسی طرح عارضی طور پر بے گھر ہر رجسٹرڈ اور مصدقہ خاندان کے لئے گھروں کو واپسی کے وقت پچیس ہزار روپے نقد واپسی گرانٹ اور دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ گرانٹ کی مد میں دیئے گئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.