Friday, 18 October 2019, 11:15:03 am
عالمی بینک کی ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون کی یقین دہانی
October 09, 2019

امورخزانہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عالمی بنک سے تکنیکی اور مالیاتی تعاون کی اہمیت پرزوردیا ہے تاکہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکیں۔وہ پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر PATCHAMUTHU ILLANGOVAN سے آج اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے ۔ PATCHAMUTHU ILLANGOVAN نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشیر خزانہ سے ملاقات میں انھیں پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے عالمی بنک کے جاری اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے مشیر خزانہ کو کہاکہ عالمی بنک پاکستان کی ادارہ جاتی اصلاحات میں مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے جو حکومت پاکستان پہلے سے معیشت کے مختلف شعبوں میں کررہی ہے ۔