Tuesday, 11 December 2018, 12:55:03 am
مرکزی بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
October 09, 2018

انٹر بینک ٹریڈ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔مرکزی بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت نو روپے 75 پیسے اضافے کے بعد ایک سوچونتیس روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو چوبیس روپے پچیس پیسے تھی۔اقتصادی ماہرین نے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان  رہا اور ہنڈرڈ انڈ یکس میں 878 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔878 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ اسٹاک ایکسچینج کا انڈکس اڑتیس ہزار سات سو76 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔