Saturday, 20 October 2018, 01:37:57 am
چار روزہ تربیتی ورکشاپ نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں ختم
October 09, 2018

جدید دور میں خبریں پڑھنے کے طریقے کے موضوع پر چار روزہ تربیتی ورکشاپ آج نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ختم ہوگئی۔

ورکشاپ میں ریڈیو پاکستان کے نیوز ریڈرز، انجینئرز اور اینکرپرسنز سمیت پینتیس شرکاء نے حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل جاوید خان جدون نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپوں اور تربیتی سیشنز کا مقصد مائیکروفون اور برقی لہروں سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبان پر عبور ، واضح تلفظ اور الفاظ کی درست ادائیگی ایک اچھے براڈکاسٹر کیلئے بنیادی شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تربیتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا۔