Tuesday, 11 December 2018, 01:13:43 am
ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
October 09, 2018

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل طاہر خان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔طاہر خان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے دو دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی تعیناتی اور تبادلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔