Saturday, 20 October 2018, 01:18:51 am
علماء مقبوضہ علاقے میں نہتے عوام کیخلاف بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کریں، مسعود خان
October 09, 2018

صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے علماء پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد اور مقبوضہ علاقے میں نہتے عوام کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کریں۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں آزادجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں برطانیہ سے آنے والے علماء اور مشائخ کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔

صدر آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ حکومت کی حمایت یافتہ راشٹریا سوائم سیوک سنگھ اور ببجرنگ دل جیسی انتہاپسند تنظیمیں مسلمانوں کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انہیں اپنا مذہب تبدیل کرنے یا مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہجرت پر مجبور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں کی 1947ء کی 62فیصد آبادی ہندو انتہاپسند تنظیموں کے مظالم کی وجہ سے اب کم ہو کر 32فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے بارے میں قومی بیانیے کی حمایت اور نظریہ پاکستان کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ نظریہ پاکستان سے وابستگی بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان پیر سید علی رضا بخاری اور راجہ جاوید اقبال نے صدر کو یقین دلایا کہ کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اور اپنے حق خودارایت کے لئے ان کی جدوجہد کو برطانیہ اور یورپ میں اجاگر کیا جائے گا۔