Friday, 29 March 2024, 05:23:53 am
پاکستانی عوام کی اکثریت نے عمران خان حکومت کی کارکردگی کو اچھا قرار دیدیا
September 09, 2021

پاکستانیوں کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کواچھا قرار دیاہے۔اگست دوہزاراکیس کے آخری ہفتے میں گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروے میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے اقتدارمیں تین سال کی مدت مکمل کرنے کے باوجوداپنی مقبولیت برقرار رکھی۔سروے میں ملک کے سوسے زائداضلاع کے شہری اوردیہی علاقوں کے بارہ سو افرادکی رائے حاصل کی گئی۔سروے کے مطابق صوبہ بلوچستان میں چوہترفیصدلوگوں نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تسلی بخش جبکہ خیبرپختونخوامیں باسٹھ فیصدلوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کو اچھاقراردیا۔سروے میں کہاگیا ہے کہ انہترفیصدپاکستانی کروناوباء کی روک تھام کے حوالے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی کواچھاسمجھتے ہیں اورتقریباً اٹھاون فیصدلوگ خارجہ امور کے شعبے میں حکومتی کارکردگی سے خوش ہیں۔ایک اورسوال پرتقریباً پینتالیس فیصدپاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بہترین قراردیا۔سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ عمران خان کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.