Saturday, 20 April 2024, 11:36:53 am
حریت کانفرنس کی وادی میں دہشت کی فضاء قائم کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت
September 09, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد وادی میں دہشت کی فضاء قائم کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے ۔

سری نگر میں جاری ایک بیان میں حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار عوام کو اذیت اور دھونس دھاندلی کا نشانہ بنارہے ہیں تاکہ ان کی آزادی کے عزم کو دبایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم سید علی گیلانی کے رشتہ داروں اور لوگوں کو ان کی قبر کی زیارت کرنے اوروہاں فاتحہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاجائزہ لینے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی ٹیمیں بھیجیں ۔ادھر آج کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر کے عوام گزشتہ کئی عشروں سے بھارتی قبضے سے اپنی سرزمین کی آزادی کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوری 1989ء سے اب تک بھارت سے آزادی کے مطالبے پربھارتی فوج 95 ہزار آٹھ سو ساٹھ کشمیری شہید کرچکی ہے۔امریکہ میں کل سے ''عالمی سطح پر ہندوتوا کے خاتمے کیلئے مختلف شعبوں کا نقطہ نظر'' کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرنے والے مقررین نے دائیں بازو کے ہندو گروپوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کی ہے۔ایک مقرر' مصنفہ اور سماجی کارکن ڈاکٹر میناKANADASAMYنے کہا کہ امریکہ اور بھارت میں ہندوتوا گروپ کانفرنس کو ماہرین تعلیم کی طر ف سے بڑے پیمانے پر ملنے والی حمایت پر شدید غصے میں ہیں اور ہمیں ہر قیمت پر خاموش کرانا چاہتے ہیں۔ادھر بھارتی ریاست تری پورہ کے شہر اگرتلہ میں بی جے پی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ایک مقامی روزنامے کے دفترپر حملہ کرکے چار صحافیوں کو زخمی کر دیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.