Thursday, 25 April 2024, 02:59:41 am
حکومت خواتین کے تحفظ اور احترام پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،گورنر پنجاب
September 09, 2021

فائل فوٹو

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اور جنسی ہراسگی کے سدباب کے لئے صوبے کی جامعات میں ایک آگہی مہم شروع کی جائے گی۔

آج(جمعرات ) لاہور میں صوبائی اسمبلی کی رکن عظمیٰ کاردار کی سربراہی میں وویمن پیس کونسل کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے تحفظ اور احترام پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے خواتین کے خلاف جنسی ہراسگی کے واقعات کو قوم اور ملک کے لئے کینسر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں قانون او ر آئین کے مطابق سزادی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.