Friday, 19 April 2024, 09:45:16 am
چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار میں اضافے کیلئے جدید خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں:وزیرصنعت وپیداوار
September 09, 2021

صنعت اور پیداوار کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں اضافے کےلئے جدید خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوںنے یہ بات آج کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہی۔دونوں رہنمائوں نے صنعتی زونز کی تعمیر و ترقی، پاکستان سٹیل ملز کے مسائل اور باہمی مفاد کے معاملات پر بات چیت کی۔خسرو بختیار نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی نئی پالیسی کے نتیجے میں ملک میں کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے سے منسلک کاروباری برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.