Friday, 20 September 2019, 10:48:35 am
ملک کے اقتصادی مرکز کو درپیش مسائل مل کر حل کئے جائیں گے،فروغ نسیم
September 09, 2019

فائل فوٹو

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی مرکز کو درپیش مسائل مل کر حل کئے جائیں گے۔

پیر کے روز کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے اتحادیوں نے شہر کے مسائل کے حل کا عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قلیل، درمیانی اور طویل مدت حکمت عملی پر غور کیا گیا۔