Friday, 20 September 2019, 10:15:39 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے علاقائی امن اور استحکام خطرے میں ہے ،تہمینہ
September 09, 2019

فائل فوٹو

سفارتکاری کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے علاقائی امن اور استحکام خطرے میں ہے ۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور دیگر پابندیوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

خصوصی نمائندہ نے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے اپنے خطاب میں عالمی برادری کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے اثرات ونتائج سے آگاہ کریںگے ۔