Thursday, 28 March 2024, 11:53:02 pm
بھارت نے مقبوضہ علاقے کے عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے،مقررین کا کرناٹک میں سیمینار سے خطاب
September 09, 2019

بھارتی ریاست کرناٹک میں کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار میں مقررین نے کہاہےکہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر جنگ مسلط کردی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی کی رہنما کویتا کرشنن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو مستردکردیا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کہا کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں  تبدیل کردیا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے ایک سابق جج جسٹس وی گوپالا Gowda نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارتی  آئین کی ایک مستقل شق تھی جسے یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

Dalita Sangha Rasha Samit (Bheemavada) کے رہنما موہن راج نے کہاکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی صرف کشمیریوں کےلئے مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کی طرف سے آئین کا احترام نہ کئے جانے کا مظہر ہے۔

 ایڈووکیٹ Malavika Prasad اور فن کے شعبے سے وابستہ تنویر Ajsi نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدام پر تنقید کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.