Thursday, 25 April 2024, 11:09:02 am
بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیاکو مسلسل گمراہ کررہاہے:مسعود
September 09, 2019

File Photo

آزادجموں وکشمیر کے صدرمسعودخان نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیاکو مسلسل گمراہ کررہاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں نولاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام کی آوازدبانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔مسعودخان نے کہاکہ پاکستان اورمقبو ضہ کشمیر کے عوام دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے مکمل طورپرتیارہیں۔آزادکشمیرکے صدرنے انسانی حقوق کمیشن پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اورمقبوضہ وادی سے کالے قوانین کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.