Friday, 18 October 2019, 11:20:59 am
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،تجزیہ کار
September 09, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرے۔

دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے حوالے سے کامیابی کے ساتھ متحرک کر دیا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے خلاف مناسب کارروائی کرے۔

حریت رہنما علی رضا سید نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا ہے اور بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے موقف میں کوئی وزن نہیں ہے۔